پنجی، 10؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر نے غیر ملکی اور دیگر جوا خانوں پر گوا حکومت کے رخ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی معیشت اسی پر منحصر ہے لیکن وہ ان کی تعداد میں اضافہ کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ پارسیکر نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ریاست کی معیشت جوا خانوں پرمنحصر ہے، لیکن یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ میں ریاست میں جوا خانوں کی تعداد میں اضافہ کی حمایت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مقامی لوگوں کو جوا خانوں میں روزگار ملا ہے۔پارسیکر نے کہاکہ گوا کے کتنے باشندوں کو کسینوں میں روزگار ملا ہوا ہے اس نے معلومات لی ہے۔کسینوں روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ موقع فراہم کرتا ہے۔وزیر اعلی نے اس بات سے انکار کیا کہ ڈاکٹر سالم علی پرندہ گاہ کے پاس منڈوی ندی میں واقع غیر ملکی کسینو شپ،ڈیلٹن کرویلا،کو پنجی شہر کے بیرونی حصے میں منتقل کرنے کا منصوبہ ہے ۔پارسیکر نے کہاکہ ساحلی کسینوں کو منتقل کرنے کے بارے میں کسی نے کوئی فائل یا نوٹ میرے پاس نہیں بھیجا ہے ۔